At the Advocate Bar Association Afzalpur Court, Khawaja Fariduddin Inamdar presented Bare Law Acts books as a gift
(اپنا ورنگل)
بیدر :
محب ِ اردو ومحب ِ قانون، حرکیاتی سماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اپنا تعلیمی سفر اپنے فرزندِ اصغر خواجہ سراج الدین انعامدار کے ہمراہ کلبرگی سے افضل پور ایڈوکیٹ باراسوسی ایشن عدالت پہنچ کر ایڈوکیٹ بار اسوسی ایشن کے صدر شری ایس ایس پاٹل اور سکریڑی شریمتی ایم کے پاٹل اور دیگر ایڈوکیٹس کی موجودگی میں Bare Law Acts کی کتابیں بطور ِ تحفہ پیش کیں۔
تحفتاً پیش کی گئیں قانون سے متعلق کتابوں کے نام اس طرح ہیں (۱) لا آف انٹلکچول پراپرٹی (۲) Environment Law(۳)ہیومن رائٹس (۴) لالینڈس (۵)CRPC۔
اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹس نے خواجہ فریدالدین انعامدار کے کام کوخوب سراہا۔ اور سکریڑی صاحبہ شریمتی ایم کے پاٹل نے شکریہ اداکیا۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

