ہنمکنڈہ میں اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار.


Assistant engineer arrested while taking bribe in Hanumakanda.
ورنگل- 25/ ستمبر 

(اپنا ورنگل)
انسداد رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے بروز جمعرات ہنمکنڈہ میں محکمہ ایجوکیشن ویلفیئر اینڈ انفراسٹرکچر کے ایک اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت رمیش کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے دفتر میں ایک کنٹریکٹر سے 8,000 روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے کوڈکنڈلہ میں اسکول کی عمارت سے متعلق بلوں کی منظوری کے لیے 18,000 روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکام کے مطابق وہ اس سے قبل 10,000 روپئے وصول بھی کر چکا تھا۔ رمیش اس وقت جنگاؤں میں ضلعی تعلیم افسر (ڈی ای او) کے دفتر میں تعینات ہے۔ گرفتاری کے بعد اے سی بی کی ٹیموں نے اس کے دفتر میں تلاشی کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی صامبیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے رشوت ستانی  کیس میں گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Source M.F. Baig Riaz