تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے درخواستیں طلب۔

Applications for providing training employment placement program for minorities

ورنگل  :

(اپنا ورنگل)

ضلع اقلیتی بہبود آفسر ، کے. اے۔ غوث حیدر کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TSMFC) نے ٹریننگ، ایمپلائمنٹ اینڈ پلیسمنٹ پروگرام کے تحت سرکاری و خانگی پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے ٹریننگ پارٹنر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں بشمول مسلمان، سکھ، بدھ، جین اور پارسی برادریوں  کو آئی ٹی اور دیگر مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

کارپوریشن کے مطابق، درخواست دینے والے ادارے نیشنل اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) سے منسلک یا منظور شدہ ہونا لازمی ہے۔ منتخب ادارے روزگار کی زیادہ طلب والے شعبہ جات میں تربیت فراہم کریں گے تاکہ اقلیتی نوجوانوں کے لئے بہتر روزگار یا خود روزگاری کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔
درکار دستاویزات داخل کریں :
👈 ادارے کا رجسٹریشن یا انکارپوریٹ سرٹیفکیٹ بمع پتہ و رابطہ تفصیلات۔

👈 این ایس ڈی سی کی منظوری کا سرٹیفکیٹ (لازمی)۔

👈 گزشتہ تین برسوں کے انکم ٹیکس ریٹرنز اور آڈٹ رپورٹس۔

👈 گزشتہ تین سالوں میں فراہم کردہ تربیتی پروگراموں کی تفصیلات اور سرکاری اسناد یا ورک آرڈرز۔

👈 تھرڈ پارٹی اسسمنٹ سرٹیفکیٹس۔

👈 کامیاب امیدواروں کی کہانیاں اور تصاویر۔

👈 گزشتہ سال کے پلیسمنٹ پروگرام میں ملازمت حاصل کرنے والے امیدواروں کے بینک اسٹیٹمنٹس یا تصدیقی دستاویزات۔

👈 ضلع سطح پر موجود ٹریننگ مراکز کی تفصیلات اور فیکلٹی کی اہلیت کی فہرست۔

تربیتی پروگرام موجودہ روزگار کے تقاضوں کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ اقلیتی نوجوانوں کو عملی طور پر فائدہ حاصل ہو۔ تربیت کے بعد امیدواروں کو روزگار فراہم کرنا یا خود روزگاری میں مدد کرنا اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

دلچسپی رکھنے والے تربیتی ادارےاور مطلوبہ دستاویزات کو ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، ہنمکنڈہ کے دفتر (روم نمبر- ایس 8  اور ایس9)  دوسری منزل ،آئی ڈی او سی کامپلکس، ضلع ہنمکنڈہ  میں 6 نومبر 2025 تک جمع کروائیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz