,Appeal for Donation for Minhaj-ul-Quran Madrasa ,Kazipet Warangal
![]()
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
حافظ عبدالغفار قریشی ناظم مدرسہ ہذا کے بموجب قاضی پیٹ شہر ورنگل کا ایک حصہ ہے اس علاقہ میں دینی تعلیم و تربیت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 2006ء میں مدرسہ منھاج القرآن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس مدرسہ میں فی الحال 80طلباء دار الاقامہ میں زیر تعلیم ہیں جن کا قیام و طعام و دیگر اخراجات مدرسہ کی جانب سے مفت میں انتظام کئے جاتے ہیں ۔تعلیمی شعبہ میں قاعدہ ،ناظرہ ،حفظ اور تجوید کے ساتھ ساتھ ابتدائی عصری تعلیم انگریزی ،ریاضی ،سائنس دینیات وغیرہ چلائے جارہے ہیں ۔
آئندہ سال سے مدرسہ ہذا میں ابتدائی علمی کورس شروع کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے ۔مدرسہ کے تمام اخراجات آپ اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح مدرسہ ہذا کی عمارت جو صرف ایک بڑا سا ہال ہے جس کی تعمیر ہوئے 11سال ہوچکے ہیں ۔ موجودہ عمارت طلباء کے لئے ناکافی ہورہی ہے ۔ایک ہی ہال میں 80طلباء کھانا ،پڑھنا اور سونا بہت مشکل ہورہا ہے ۔
بالائی منزل کی شدید ضرورت ہے ۔سلاب یا شیڈ سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے ۔مدرسہ کے تحت ایک مسجد بھی ہے جو رمضان اور عیدین میں ناکافی ہورہی ہے اس پر بھی چھت ہوتو کچھ حد تک ضرورت پوری ہوسکتی ہے ۔لھذا آپ تمام اہل خیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس مبارک مہینے میں آپ اپنے مرحومین و متعلقین کے ایصال ثواب کے لئے زکوۃ ،عطیات ،صدقات ،فطرہ کے ذریعہ مدرسہ کا دل کھول کر تعاون کریں اور ثواب جاریہ حاصل کریں ۔
مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9849086910-8919381452پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ Minhaj-ul-Quran Educational Society ,Regd.No.41/08 khazipet Warangal.A/c No.029911100000414 Andhra Bank Branch Khazipet Warangal Dist.
News Source : Aleem Danish

