بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر کے ضمن میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد۔

An Iftar invitation was organized by the All India Sufi Sajjadah Nashin Council as part of the monthly circle of remembrance at Bargah Qataliya, Kolampally

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ : 
بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ و ال انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے دعوت افطار کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جسکی سرپرستی سید نصیرالدین چشتی جانشین و دیوان و سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف چیرمین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے کی۔ جبکہ صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی و انچارچ تلنگانہ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے محفل دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایک بابرکت مہینہ ہے۔ مسلمان اس مہینہ میں روزے رکھیں۔ اور عبادت میں مشغول رہیں۔ محفل کا آغاز قرآت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا اس موقع پر مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بارگاہ کے احاطہ میں منعقدہ دعوت افطار میں سجادہ نشین بارگاہ سید جلال حسینی اشرفی جلالی کے دست مبارک سے نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 23 سے نو منتخبہ مجلسی رکن بلدیہ محمد تقی چاند اشرفی جلالی کی حالیہ بلدیہ انتخابات میں تیسری مرتبہ شاندار کامیابی پر تہینت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سید دستگیر حسینی ‘ محمد شفیع چاند’ سید یونس قادری’ محمد تاج الدین کولم پلی’ محمد جعفر تاج’ ‘ حافظ جلال اشرفی’ فضل احمد کولم پلی ودیگر موجود تھے۔

News Source : Mohd. Taqi