آوارہ کتوں کے حملہ میں 8 سالہ معذور لڑکا شدید زخمی حیات نگر میں ہوےء اس واقعہ پر دہلی سے ریاستی وزیر اعلی کی بہتر علاج اور رقمی امداد کی عہدیداروں کو ہدایت ۔

An 8-year-old disabled boy was seriously injured in an attack by stray dogs in Hayat Nagar, Chief Minister from Delhi has directed officials to provide better treatment and financial assistance in this incident

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد:

حیات نگر کی شیو گنگا کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں پریم چند نامی 8 برس کے معذور لڑکے پر 15 تا 20 آوارہ کُتّوں نے حملہ کردیا۔ لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کُتّے اس پر ٹوٹ پڑے۔ قریبی افراد نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسے بچایا۔بچّے کو شدید زخمی حالت میں پہلے فیور ہاسپٹل نلہ کنٹہ اور بعدازاں بہتر علاج کے لیے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔

واقعہ کی خبر دہلی میں موجود وزیرِ اعلی ریونت ریڈی تک پہنچتے ہی انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ بچّے کے علاج میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ حکومت کی جانب سے فوری مالی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ نے GHMC کمشنر کو اسپتال پہنچ کر والدین سے ملاقات کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

ساتھ ہی شہر میں بڑھتی ہوئی آوارہ کُتّوں کی تعداد پر فوری قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہوسکے۔

News Source : Agency