All India National Organization to hold a convention on minority issues at the state level in March. Tariq Anwar inaugurated the calendar of the national organization
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
آل انڈیا قومی تنظیم کی جانب سے شائع کردہ سال 2026 کے کیلنڈر کاجناب طارق انور سینئر رکن پارلیمنٹ و صدر آل انڈیا قومی تنظیم و اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و رکن کانگریس ورکنگ کمیٹی اور محمد خواجہ فخر الدین ریاستی صدر آل انڈیا قومی تنظیم کے ہاتھوں ہوٹل پارک حیات حیدرآباد میں منعقد تقریب میں رسم اجراء عمل آیا ۔اس موقع سمیر احمد صدر نظام آباد زونل صدر آل انڈیا قومی تنظیم کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی ۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق انور صدر آل انڈیا قومی تنظیم نے کہا کہ آل انڈیا قومی تنظیم ملک گیر سطح پر اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور ان کے حقوق کے لئے جدو جہد کرتی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ اس خصوصی میں ریاست تلنگانہ میں ریاستی سطح کا ایک عظیم الشان آل انڈیا قومی تنظیم کی جانب سے ماہ مارچ کے دوران کنونشن کا انعقاد عمل لایا جائے گا
جس میں سماج کے دانشوروں کو مدعو کیا جائے گاطارق انور نے سمیر احمد زونل صدر نظام آباد کی جانب سے کیلنڈر کی طباعت پر مبارکباد پیش کی۔
News Source : Nadeem Ahmed

