AIFB party office inaugurated in Warangal, Party candidates contest in GWMC Elections: Komit Reddy Tejdeep Reddy
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
آل انڈیا فارورڈ بلاک (اے آئی ایف بی) کے ورنگل ضلع پارٹی دفتر کا افتتاح 24ویں ڈویژن ایلم بازار میں عمل میں ایا۔ اس موقع پر اے آئی ایف بی ریاستی سیکریٹری کومٹ ریڈی تیج دیپ ریڈی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور نئے دفتر کا افتتاح انجام دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بن کر دو سال مکمل ہو چکے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنے انتخابی وعدوں پر پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہر سال مرکز اور ریاست دونوں کی جانب سے ہزاروں کروڑ روپے کے اعلانات کیے جاتے ہیں۔ لیکن ان کا عملی اثر زمینی سطح پر نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر ورنگل کی ترقی مایوس کن انداز میں سست روی کا شکار ہے، بارشوں کے موسم میں سڑکوں پر پانی جمع ہو کر سمندر کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ عوامی نمائندے اس پر کوئی توجّہ نہیں دیتے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کومٹ ریڈی تیج دیپ ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی کے بجائے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی قائم کردہ فارورڈ بلاک پارٹی کے امیدواروں کو موقع دیں تاکہ عوامی مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔اس موقع پر محمد سراج احمد صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی نے حکیم نوید کی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی اس موقع پر فارورڈ بلاک ضلع کے قائدین حکیم نوید، روہت، صدیق، سہیل، پردیپ، ستیش اور دیگر کارکن شریک تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

