after the rain in hanamkonda cleanliness drive is underway and work of removing mud using fire engines
(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
حالیہ بھاری بارشوں اور سیلاب کے بعد ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ سنیہا شبریش کی ہدایت پر متاثرہ کالونیوں میں صفائی اور بچاؤ کاروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے سمیا نگر، امرواتی نگر، جواہر نگر، گوپال پور اور ہنمکنڈہ کی متعدد کالونیوں میں جمع کیچڑ کو صاف کرنے کے لیے چھ فائر انجنوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
سیلاب کے باعث کئی رہائشی مکانات، اسکول، آنگن واڑی مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا جس کی نکاسی کے لیے فائر ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
ہنمکنڈہ فائر ڈیپارٹمنٹ آفیسر سدرشن ریڈی کی قیادت میں 30 فائر ملازمین ان کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ضلع کلکٹر کے احکامات کے مطابق امدادی سرگرمیوں کی نگرانی گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (قاضی پیٹ ڈویژن) کے ڈپٹی کمشنر رویندر، ہنمکنڈہ تحصیلدار رویندر ریڈی اور دیگر عہدیدار کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، ہنمکنڈہ، پرکال، وردھنا پیٹ، نرسم پیٹ اور ورنگل سے چھ فائر انجنوں کے ذریعے صفائی اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
متاثرہ کالونیوں کے مکینوں کو فائر انجنوں کے ذریعے پانی کے دباؤ سے کیچڑ اور مٹی ہٹائے جانے سے خاصی راحت ملی ہے۔
News Source : M.F Baig Riaz

