تلنگانہ میں 44 ہزار سے زائد صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے جائیں گے ‌،ریاستی وزیر پی۔سرینواس ریڈی کا اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اعلان ۔

Accreditation cards will be issued to more than 44,000 journalists in Telangana. State Minister P. Srinivas Reddy announced this after a high-level meeting

حیدرآباد :
ریاست تلنگانہ میں 44,000 سے زائد صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعرات کے روز سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران معزز وزیر برائے ریونیو، ہاؤسنگ و اطلاعات و تعلقات عامہ جناب پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے آئی اینڈ پی آر کمشنر محترمہ سی۔ایچ۔ پریانکا اور معزز وزیر اعلیٰ کے سی پی آر او ڈاکٹر جی۔ ملسور کے ساتھ ایکریڈیشن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ معزز وزیر اعلیٰ جناب انومولا ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت ہر اہل صحافی کو ایکریڈیشن فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے بعد عمل کو مزید شفاف اور جامع بنانے کے لیے جی او 103 جاری کیا گیا، جو کہ سابقہ جی او 252 میں ترمیم ہے۔نظرثانی شدہ ضوابط کے مطابق پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے مجموعی طور پر 44,706 ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

جبکہ اس سے قبل یہ تعداد 23,000 تھی۔ ان میں سے 16,056 کارڈز ریاستی و ضلعی سطح کے لیے اور 28,650 کارڈز حلقہ اسمبلی و منڈل سطح کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر نے واضح کیا کہ ایکریڈیشن کا عمل مسلسل جاری رہے گا اور حکومت جمہوریت کے چوتھے ستون یعنی ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے وقار، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی وابستگی برقرار رکھے گی۔

News Source : Choice News