آروری رمیش کے بی آر ایس میں شمولیت کی قیاس آرائیاں۔

Aaroori Ramesh joining BRS

(اپنا ورنگل)

ہنمکنڈہ:
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک لیٹر ہیڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وردھناپیٹ کے سابق ایم ایل اے اور بی جے پی رہنما آروری رمیش کے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں شمولیت اختیار کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں آروری رمیش کے نام سے ایک لیٹر ہیڈ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، تاہم اس کی صداقت کے بارے میں فی الحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ وائرل لیٹر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارکنان اور خیر خواہوں کی خواہش کے پیش نظر آروری رمیش نے دوبارہ بی آر ایس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ آروری رمیش نے اب تک تعاون کرنے والے بی جے پی کے قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس خبر نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، تاہم حقیقت کیا ہے، اس پر اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

News Source : M.F. Baig riaz