A wave of anger among Congress workers over the injustice in the distribution of Indrama houses in Warangal, demanding immediate action from Minister Konda Surekha
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ورنگل مشرقی حلقہ کے کانگریس کارکنوں نے اندرامّہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تقسیم میں ناانصافی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برسوں سے پارٹی کے لیے مخلصانہ طور پر کام کرنے والے کارکنوں کو نظرانداز کرکے، حال ہی میں دیگر جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو مکانات الاٹ کیے جا رہے ہیں، جو کہ کھلا ناانصافی ہے۔کارکنوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کی کامیابی کے لیے ابتدا سے دن رات محنت کرنے والوں کو مکمل طور پر فراموش کر دینا، پارٹی کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے۔
خاص طور پر کاشی بُگّا علاقے میں ابتدا سے کانگریس کے لیے سرگرم غریب کارکنوں، خواتین اور معذور افراد نے کئی بار درخواستیں دینے کے باوجود بھی مکانات حاصل نہیں کیے، جس پر انہوں نے گہری مایوسی ظاہر کی۔سینئر رہنماؤں نے کہا کہ دولت مند اور ملازمت پیشہ افراد کو مکانات دینا، جبکہ حقیقی کانگریس کارکنوں کو اس حق سے محروم رکھنا قابلِ مذمت ہے۔ ڈویژن صدر، سینئر کارکن، ایک معذور شخص، اور متعدد اہل خواتین سمیت کئی افراد کو مکانات نہ ملنے پر پارٹی کی نچلی سطح کے کارکن سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
کارکنوں نے وزیر کونڈا سُریکھا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ انصاف کریں۔ ان کا کہنا ہے، “ہم نے آپ کی جیت کے لیے دن رات محنت کی، اب اندرامّہ مکانات کے معاملے میں ہماری درخواستوں پر غور کر کے انصاف کیجیے۔”
News Source : M.F. Baig Riaz

