Under the leadership of President Town Majlis Adilabad Sheikh Nazir Ahmed, along with Representative Chairperson Bhandari Satish, a visit to the newly constructed and pending beef slaughterhouse in Bangariguda and an inspection of the slaughterhouse was conducted.
![]()
(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
صدر ٹاون مجلس عادل اباد شیخ نذیر احمد کی قیادت میں نمائندہ چیرپرسن بنڈاری ستیش۔اور نائب صدرںشین بلدیہ محمد روہیت کے ہمراہ شہر کی مضافاتی علاقہ بنگاری گوڑہ میں نو تعمیرکردہ و زیر التوا برف سلاٹر ہاوس کا دورہ کرتے ہوے تعمیری کاموں میں سست رفتاری کا اظہار کرتے اپنے معایئنہ کے دوران کنٹراکٹر عطا اللہ کو ہدایت دی کہ وہ جنگی خطوط پر ان کاموں کی تکمیل کریں۔
5 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ اس سلاٹر ہاوس کا 5/ مارچ کو افتتاح عمل میں لاتے ہوے اس کو قریشی برادران کے حوالے کردیا جاےگا۔اس سے قبل تعمیری کاموں کی جلد از جلد تکمیل کرنے اور سلاٹر ہاوس کو درکار تمام سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر قریشی برادران مسعود قریشی،ایوب قریشی،عرفان و دیگر موجود تھے۔
News Source : Shafeeq Ahmed

