A stain on the sacred profession of education, A video of two female students being forced to press their feet goes viral
( اپنا ورنگل )
بنداپلی گرلز ٹرائیبل آشرم اسکول، میلیاپوٹی منڈل میں ایک خاتون ٹیچر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ کلاس روم میں کرسی پر آرام سے بیٹھی موبائل فون پر بات کر رہی ہیں جبکہ دو طالبات ان کے پاؤں دبا رہی ہیں۔
تعلیم کو معاشرے میں سب سے معزز پیشوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ استاد نہ صرف علم بلکہ تہذیب و کردار سازی کی تعلیم بھی دیتے ہیں۔ تاہم اس واقعہ نے اس مقدس پیشے کو شرمندگی سے دوچار کردیا ہے۔
آئی ٹی ڈی اے ستیم پیٹ کے پی او، پوار سنیل جگناتھ نے تصدیق کی کہ متعلقہ ٹیچر کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی گئی ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں.
News Source : Agency

