17 فروری کو عازمین حج 2026کیلئے ایک وقتا پروگرام بیدر میں رکھا گیا ہے۔

A special program has been organized in Bidar for Hajj 2026 pilgrims on February 17

(اپنا ورنگل)

بیدر :

جناب سید منصور احمد قادری انجنئیرمعتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر و رکن ریاستی حج کمیٹی بنگلور کرناٹک  نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 17فروری بروز منگل کو عازمین حج 2026کیلئے ایک وقتا پروگرام بیدر میں رکھا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد حاجیوں کو چیک کرنے کیلئے تاکہ وہ پیدل چلنے کے عادی ہیں یا نہیں جو حاجی پیدل چلنے کے عادی نہیں ہیں یا وہیل چیر استعمال کرتے ہیں اُن کی ایک فہرست علیحدہ بنائی جارہی ہے تاکہ اُن کاخاص خیال رکھا جاسکے حج کمیٹی کے ہدایت پر یہ پروگرام منعقد کیا جارہاہے۔

یہ پروگرام بنگلور میں 14فروری کو رکھا گیا تھاجو کامیاب رہا تقریبا حاجی 5کلو میر پیدل چلے جو بیچ میں تھک گئے اُن کے لئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھااسی طرح کا پروگرام سال گزشتہ یہاں بیدر میں بھی منعقد ہوا جامع مسجد سے نکل کر قلعہ تک پیدل دورا رہیگااور ریالی کی شکل میں جائیں گے اورقلعہ سے واپس پلٹ کر آئیں گے اس طرح تمام عازمین حج کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع بھر کے تمام حاجی ضرور بہ ضرور بروز منگل 17فروری کو صبح9بجے جامع مسجد بیدر پر جمع ہوجائیں جیسے ہی

آپ جمع ہوتے ہیں قافلہ نکلے گا تاخیر صورت میں دھوپ بڑھ جائے گی قافلہ نکلے گا وہاں تک راونڈ مکمل کرکے آئیں گے تو انشاء اللہ جامع مسجد میں سبھی کیلئے ناشتہ وغیرہ کا انتظام رہیگا۔منصور قادری نے مزید یہ بھی کہاکہ تمام واپس آنے پر آپ کے میڈیکل کے مسئلہ پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

NEws Source : M.A. Samad Manju wala