ورنگل میں اُردو میڈیم اساتذہ کے لیے ایک روزہ ٹیٹ آگہی پروگرام کا اہتمام۔

A one-day TET awareness program was organized for Urdu medium teachers in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

صفا بیت المال اور تحریکِ ممبر و محراب فاؤنڈیشن ورنگل کے زیرِ اہتمام برسرِ خدمت اُردو میڈیم اساتذہ کرام اور ٹیٹ امیدواروں کے لیے ایک روزہ ٹیٹ آگہی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام تاریخ7 دسمبر 2025 بروز اتوار، بوقت صبح 10:00 بجے سے شام 4:15 بجے تک، بمقام جامعۃ الصفہ، دیشائی پیٹ روڈ، ورنگل میں منعقد ہوگا۔

پروگرام میں پیپر-I اور پیپر-II سے متعلق مضامین کے ماہرین و تجربہ کار اساتذہ ٹیٹ کے نصاب، سوالات کی نوعیت، اور سابقہ سوالیہ پرچوں کا معروضی تجزیہ پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ شرکاء کے شکوک و شبہات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق ہر مضمون کے لیے 30 منٹ کا سیشن مقرر کیا گیا ہے، اور تمام اجلاس مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔پروگرام میں شرکت کے لیے اُردو میڈیم اساتذہ اور امیدواروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلات درج کرنے کے لیے درج ذیل گوگل فارم پُر کریں:
https://form.svhrt.com/692dd67e566e2c0e99227ccb 
منتظمین نے تمام اُردو میڈیم اساتذہ کرام اور ٹیٹ امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔  پروگرام میں شرکاء کے لیے ظہرانے  کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz