A one-day state conference of the Urdu Teachers Association was held in Warangal on November 15, Chief Guests : state minister Konda Surekha, newly elected minister Mohammad Azharuddin, president of the Majlis Barrister Asaduddin Owaisi, Khusro Pasha and others.
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع ورنگل میں 15/نومبربروز ہفتہ کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ (UTA TS)کے زیر اہتمام ایک روزہ ریاستی سطح کی اُردو ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ اسٹیٹ میڈیا سیکرٹری محمد طاہرنے ریاستی کانفرنس کی تفصیلات سے واقفیت کرواتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں اُردو میڈیم ذریعہ تعلیم کے مستقبل کے چیلنجس پر غور و خوص کرنے، اُردو زبان کے فروغ اور ترقی کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے، اُردو میڈیم اسکولوں کو مستحکم کرنے کیلئے تعلیمی منصوبہ بندی کو وضع کرنے اور ریاست کے تمام اضلاع کے اُردو میڈیم اساتذہ سے گفت و شنید، تبادلہ خیال اور اُردو ذریعہ تعلیم کے روڈ میپ کی تیاری میں حصہ لینے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد کے تحت اس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔
اُردو کی اس عظیم الشان تعلیمی و ثقافتی تقریب میں ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی کے علاوہ اُردوشعراو ادبا، مصنفین و دانشوران اوراُردو میڈیم مدارس کے اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔ خواجہ قطب الدین، ریاستی صدرUTA TSکانفرنس کی صدارت کریں گے،محمد طاہر اسٹیٹ میڈیا سیکرٹری نگران کانفرنس جبکہ خواجہ ظہیر الدین، صدرمدرس سرکاری مدرسہ تحتانیہ عرس کانفرنس کے کنوینر رہیں گے۔
ریاستی کانفرنس میں کنڈا سریکھاریاستی وزیر جنگلات و انڈومنٹ تلنگانہ، محمد اظہر الدین ریاستی وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹر پرائزز تلنگانہ، اسد الدین اویسی صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد، مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی،سری پنگلی سری پال ریڈی ایم ایل سی، سیدغلام افضل بیابانی چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، عظمت اللہ حسینی چیرمن وقف بورڈ تلنگانہ،محمد عبید اللہ کوتوال چیرمن تلنگانہ میناریٹی فینانس،طاہر بن حمدان چیرمن اُردو اکیڈیمی تلنگانہ، محمد فہیم قریشی چیرمن و نائب صدر ٹمریزریاست تلنگانہ و دیگر بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد اور اُردو میڈیم اسکولس و اساتذہ کے دیرینہ مطالبات و درپیش مسائل کے حل کیلئے ریاستی حکومت سے نمائندگی کی جائیگی۔
ریاست تلنگانہ سے شرکت کرنیوالے تمام اُردو اساتذہ کو آن ڈیوٹی کی سہولت رہے گی۔ محمد خواجہ مھیمن الدین معلم سرکاری مدرسہ تحتانیہ انتصار گنج اورسید خواجہ فرید الدین اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس سرکاری مدرسہ چنتل کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ منتظمین کانفرنس نے تمام اُردو میڈیم اساتذہ کرام اور محبان اُردو سے خواہش کی ہیکہ وہ کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

