حکومت تلنگانہ کے مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام متعارف کردہ،،اکنامک سپورٹ،،اسکیم سے بھرپور استفادہ کرنے بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین کی نوجوانوں سے درد مندانہ اپیل۔

A heartfelt appeal from Khwaja Sirajuddin, Founder and President of Seva Foundation Adilabad, to the youth to take full advantage of the Economic Support Scheme introduced by the Minorities Finance Corporation of the Government of Telangana.

(اپنا ورنگل)

عادل آباد  :

بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں ضلع عادل اباد کے بیروزگار نوجوانوں سے ،اکنامک سپورٹ اسکیم،،سے بھر پور استفادہ کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ای۔اسکوٹر جس کی مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپیئے ہے۔اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے80 فیصد سبسیڈی یعنی ایک لاکھ بیس ہزار روپیئے فراہم کئے جائیں گے جبکہ منتخب امیدواروں کو صرف20 فیصد یعنی30 ہزار روپیئے اداکرنے ہوںگے۔

خواہش مند امیدواروں کا تعلق اقلیتی طبقہ یعنی(مسلم،سکھ،بدھ۔جین،پارسی)سے ہو،آدھارکارڈ،اور راشن کارڈ بطور پتہ، عمر 21 سال سے 40 سال کےدرمیان ہو،خاندان میں صرف ایک ہی فرد اسکیم کے اہل ہوںگے۔امیدوار کے پاس ار۔ٹی۔اے کا جاری کردہ ڈرائیوینگ لائسنس ہو،درخواست گزار کو ایک سیلف ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگا کہ وہ باقاعدگی سے اوبر،ریاپیڈو،اولا، اور دیگر سرویس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرےگا۔

درخواست گذار کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کیلیئے 50۔1 لاکھ اور شہری علاقوں کیلکیئے 2 لاکھ سے زائد نہ ہو۔ای۔اسکوٹر تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی ضمانت میں رہے گی۔درخواست گزار کو ایک حلف نامہ ک اس نے پچھلے 5سالوں سے تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی کسی بھی اسکیم سے استفادہ حاصل نہیں کیا ہے۔

ڈرایئوینگ لائسنس پر کوئ کیس نہ ہو،مذکورہ اسکیم کے پورٹل http//ts obmms.cgg.gov.inپر یکم مارچ 2026 سے قبل داخل کرنے کے بعد اسے اہم اسنادات جیسے آدھارکارڈ،راشن کارڈ، غیر مسلم اقلیتوں کیلیئے ذات سرٹفیکٹ،مستقل ڈرایئوینگ لایئسنس، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو پان کارڈ، دسویں جماعت میمو،کو منسلک کرتے ہوے دیہی سطح پر ایم۔پی۔ڈی۔او،اور شہری سطح پر میونسپل کمشنر آفس میں جمع کروانا ہوگا۔

News source : Shafeeq Ahmed