ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب۔

A grand Republic Day celebration at Riyaz Uloom and Riyaz Islamic School

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :
مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم اور ریاض اسلامک اسکول میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک عظیم الشان اور پُروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کے فرائض مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، ڈائریکٹر ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول نے انجام دیے۔

تقریب میں اساتذہ، معلمین و معلمات، کارکنان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک رہی۔پرچم کشائی کے فوری بعد طلبہ و طالبات نے تعلیمی، ملی اور سماجی ذمہ داریوں سے متعلق مختلف پروگرام پیش کیے۔ بچوں نے فریڈم فائٹرز کے کردار ادا کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور حب الوطنی پر مبنی تقاریر، نظموں اور عملی مظاہروں کے ذریعے وطن سے محبت اور سماجی ذمہ داریوں کا پیغام دیا۔

اس موقع پر اساتذہ اور معلمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو بانیٔ ادارہ مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی نے سراہا اور ان کی محنت کو قوم کے مستقبل کی تعمیر میں اہم قرار دیا۔بعد ازاں پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کو اسنادِ داد سے نوازا گیا۔

تقریب میں صدرِ ادارہ مولانا محمد قطب الدین رحمانی، ناظمِ تعلیمات مولانا محمد مجیب الرحمن اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، جنہیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz