جلسۂ استقبالِ رمضان المعظم و فضیلتِ علم دین کا عظیم الشان اہتمام۔

A grand gathering to welcome the holy month of Ramadan and celebrate the virtues of religious knowledge

(اپنا ورنگل)

کولم پلی :

مجلس انتظامی کمیٹی مدرسہء رابطہ بصریہ للبنات کولم پلی میں استقبالِ ماہِ رمضان المبارک اور فضیلتِ علم دین کے عنوان سے ایک روح پرور اور ایمان افروز سالانہ جلسہء عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بابرکت پروگرام بروز ہفتہ 15 فبروری 2026 عیسوی 10/ بجے دن تا دوپہر منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت و خصوصی خطاب کے لئے بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت حضرت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر تلنگانہ اسٹیٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔

بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہ جامع مسجد، نارائن پیٹ کو مدعو کیا گیا ہے، جو فضائلِ رمضان اور اصلاحِ معاشرہ کے اہم موضوعات پر خطاب فرمائیں گے۔مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ احمد حسینی اشرفی جلالی چشتی مولوی کامل جامعہ نظامیہ و ( جانشین سجادہ نشین بارگاہِ قتالیہؒ ) اور حضرت مولانا حافظ مفتی محمد شفاعت علی نقشبندی مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و (خطیب جامع مسجد، نارائن پیٹ) میزبان علماء کرام کے بھی خطابات ہونگے ۔منتظمین کے مطابق جلسہ میں مدرسہ کی طالبات کا تعلیمی و اصلاحی مظاہرہ ہوگا۔

خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رکھا گیا ہے اور بعد ازاں تمام شرکاء کے لئے تناول طعام کا بھی خاص وعام اہتمام کیا گیا ہے۔ اطراف و اکناف کے علماء کرام اور معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ اس بابرکت اور علمی نشست میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔داعیء الی الخیر رابطہ بصریہ ایجوکیشنل سوسائٹی ، کولم پلی، ضلع نارائن پیٹ ہے۔

News Source : State Samachar