عادل آباد میں فوڈ سیفٹی ریالی کا ایڈیشنل کلکٹر کے ہاتھوں افتتاح اور شعور بیدار اجلاس کا انعقاد۔

Food safety rally inaugurated by Additional Collector and awareness session held in Adilabad

(اپنا ورنگل) 

عادل آباد :

ایڈیشنل کلکٹر راجیشور نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ عمدہ،تغذیہ بخش غذاوں کا استعمال کرتے ہوے اپنی صحت کی از خود بہتر نگہداشت کرتے ہوے مکمل صحت مند رہ سکتے ہیں۔وہ آج رمس ہاسپٹل سے ضلع پریشد آفس تک فوڈ سیکورٹی ریالی کا فیتہ کاٹ کر افتتاح انجام دینے کے بعد ضلع پریشد کانفرنس ہال میں ،،عوامی حکمرانی اور ترقیاتی منصوبہ بندی پروگرام،،کے ایک حصہ کے طور پر محکمہ فوڈ سیفٹی کے زیر اہتمام منعقدہ شعور بیداری اجلاس سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کل بازار میں دستیاب غذائیں ملاوٹ اور کیمیائ ہوتے ہیں جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے اجتناب از حد ضروری ہے۔ہر فرد کو اپنی بہتر صحت کیلیئے محتاط رہنا ہوگا۔ورنہ صحت پر اس کے مضر اثرات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ہر فرد روزانہ عمدہ،صحت بخش غذاؤں کے ساتھ ساتھ مکمل نیند حاصل کریں۔وقت پر طعام و نیند ضروری ہے۔

انھوں نے نعرہ،،عمدہ صحت بخش غذائیں استعمال کریں گے۔اور بہتر صحتمند رہیں گے،،کا نعرہ دیتے ہوے اس پر عمل آوری کی ترغیب دی۔بعدازاں شرکاء میں فوڈ لائسینس سے نوازا گیا۔اس موقع پر ضلع فوڈ سیفٹی افیسر پرتیوشا،ضلع ویلفر آفیسر ملکہ،ضلع صحت و طب آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ،رمس ڈیریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ، فوڈ سیفٹی کنٹرولر نائیک، ڈاکٹرس دیپک پشکر،نریندر،آنگن آوری ورکرس،دیگر عیدیداران ،طلبا بھی موجود تھے۔

News Source : Shafeeq Ahmed