تاریخی شہر کریمنگر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، میں گہما گہمی۔مساجد میں روح پرورمناظر۔

With the arrival of Ramadan in the historic city of Karimnagar, the markets are bustling with activity. The mosques are filled with spiritual sights

(اپنا ورنگل)

کریم نگر :

تاریخی شہر کریم نگر میں مقدس ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں گہما گہمی،اور شہر کے مختلف مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے جارہے ہیں۔کریمنگر کی تاریخی اور ثقافتی فضاوں میں رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنے کیلیئے تمام تر تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔جس کا سب سے دلکش منظر شہر کی مساجد میں نظر آرہاہے۔ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شہر کی چھوٹی،بڑی،تمام مساجد کو انتہائ خوبصورتی اور سلیقہ سے پر رونق کردیاگیاہے۔

جس کے باعث ہر محلہ، ہر بستی،ہر گلی ایک روحانی نور میں نہائ ہوئ محسوس ہورہی ہے۔ان تمام تر تیاریوں کا محور اسلمی مسجد ہے۔جو کریم نگر کی عظمت رفتہ کی سب سے معتبر گواہ ہے۔اس کے قلب میں ہی تاریخی عمارت ،،ٹاور،،ہے۔جو عوام کی خریداری کا محور تصور کیاجاتاہے۔یہاں کی تہذیب شاتاواہانا دور کی یاد کو تازہ کرتاہے۔حیدرآباد کے بعد متحدہ و مستقر ضلع کریم نگر ہی وہ شہر ہے جس سے متصل ہی ،،ایلگندل قلعہ،،ہے جو اپنی تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

یہاں گنگا جمینی تہذیب کی جھلک پائ جاتی ہے۔یہاں کی ہم آہنگی،مساوات،بھائ چارگی،اتحاد۔اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اپنے اپ میں ایک مثال ہے۔یہاں بے مثال ذائقہ دار ہوٹلوں کے علاوہ تعلیمی ادارہجات کا ایک ایسا مرکز ہے جہاں ہزاروں طلباء زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہورہے ہیں۔یہاں 3 میڈیکل کالجس۔اور شاتاواہانا یونیورسٹی قائم ہے۔

جس کی بنا اس ضلع میں ترک اور نقل مکانی کرکے یہاں آباد ہونے والوں کی خاصی تعداد پائ جاتی ہے۔اسی لیئے اس شہر کو۔اسمارٹ سٹی کہا جاتاہے۔یہاں آبپاشی کی بھی بہترین سہولیات مہیا ہے۔جو کسی بھی سماجی ترقی کا پیش خیمہ بن گیاہے۔

News Source : Shafeeq Ahmed