A three-day International Urdu Conference was held in New Delhi
نئی دہلی:
قومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) وزارت تعلیم حکومت ہند کے زیراہتمام عالمی اُردو کانفرنس نئی دہلی میں انعقاد عمل میں آیا۔ اس کانفرنس کا افتتاح بمقام وزیرآعظم میوزیم تین مورتی مارگ دہلی میں عمل میں آیا۔
خصوصی سیشنز اُردو اور دیگر زبانوں کے مابین رشتے، اُردو میں ہندوستانی نالج سسٹم، مشاعرہ شام غزل سے آغاز ہوا اور زیر عنوانات ادب و ثقافت کا عظیم سنگم، کثیرلسانی ہندوستان میں اردو زبان و تہذیب عالمی اُردو کانفرنس میں اہم شخصیتوں نے خطاب کیا۔
ان تین دنوں میں مزاحیہ پروگرام، غزل اور مشاعرہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈوٹوریم میں رکھا گیا، قومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) وزرات تعلیم حکومت ہند کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال کی نگرانی میں بہترین تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔
16 ملکوں سے بیرونی مہمان تشریف لاۓ۔ اس تقریب میں جناب محمد عبدالستار رکن قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کو ان کی اُردو خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔
News Source : Agency

