وارث پٹھان سابقہ رکن اسمبلی بائیکلہ مہاشٹرا و نیشنل اسپوک پرسن مجلس کا 7 فروری کو دورہ نارائن پیٹ

Waris Pathan, former MLA from Byculla, Maharashtra and National Spokesperson of the Congress, visited Narayanpet on February 7

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

الحاج محمد تقی چاند صدر مجلس ٹاؤن نارائن پیٹ کی اطلاع کے مطابق 7 فروری بروز ہفتہ صبح 11 بجے جناب وارث پٹھان سابقہ رکن اسمبلی بائیکلہ مہاشٹرا و نیشنل اسپوک پرسن مجلس نارائن پیٹ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر محمد تقی چاند نے بتایا کہ جناب وارث پٹھان نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 23 مجلس امیدوار محمد تقی چاند اور 24 امیدوار محمد تقی چاند پیر کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

بعد ازاں وہ لعل مسجد درگاہ روڈ کے پاس انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کی نگرانی صدر ضلع مجلس عبدالقدیر منڈاسگھر کریں گے۔ اس موقع پر محسن بلعلہ انچارج مجلس چارمینار حلقہ’ عبدالرحمن شاہ کنچن باغ کارپروٹر’ عبد الوہاب چندرائن گٹہ کارپروٹر’ جابر بن سعید الجابری کوڈانیٹر مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر’ کے علاؤہ دیگر بھی اس انتخابی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

عوام الناس و محبان مجلس سے اس جلسہ میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

News Source : Mohd. Taqi