Adilabad Collector Rajarshi Shah inaugurated quarterly training classes for self-employment and skill development schemes.
(اپنا ورنگل)
عادل آباد :
ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے اردو بھون عادل آباد میں تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے زیر اہتمام متعارف کردہ سہ ماہی خودروزگار اسکیمات،ٹیلرینگ،اور جونیئر سافٹ ویر ڈیولپر کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ اقلیتی امیدواروں کیلئیے یہ ایک نادار اور سنہرا موقع ہے ۔
اس سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔اس تربیت سے اقلیتی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
ان کے ہمراہ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد،دفتری عملہ،فیکلٹیز،و دیگر موجودتھے۔بعد ازاں ضلع کلکٹر نے سلوائ مشینوں، اور تربیتی آلات کا بذات خود مشاہدہ کیا۔
News Source : Shafeeq Ahmed

