احسن کمال پرویز کو ضلع سطح کا بہترین سماجی خدمت گزار ایوارڈ۔

Ahsan Kamal Pervez receives district-level best social worker award

(اپنا ورنگل)

بیدر :
77ویں یومِ جمہوریہ کے پُرمسرت موقع پر بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں اور قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر جناب احسن کمال پرویز کو ضلع سطح کا بہترین سماجی خدمت گزار ایوارڈ عطا کر کے باوقار انداز میں نوازا گیا۔یہ اعزاز بیدر شہر کے تاریخی نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب کے دوران دیا گیا، جہاں کرناٹک حکومت کے معزز وزیر برائے جنگلات، ماحولیات و حیاتیات اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے نے انہیں یہ اعزازی ایوارڈ پیش کیا۔

اس موقع پر رکنِ پارلیمنٹ جناب ساگر کھنڈرے، بیدر جنوبی حلقہ کے رکنِ اسمبلی جناب شیلندر بیلداّلے، صدر بلدیہ محمد غوث، بوڈا و ڈی سی سی صدر جناب بسوراج جاباشیٹی، رکنِ قانون ساز کونسل جناب ایم۔جی۔ مُلے، ڈپٹی کمشنر محترمہ شلپا شرما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب پردیپ گُنٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پنچایت جناب گریش بڑولے سمیت ضلع کے اعلیٰ افسران اور معزز شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔احسن کمال پرویز گزشتہ کئی برسوں سے بلا امتیاز عوامی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے کاموں میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کی انہی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ضلع انتظامیہ نے انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا، جس پر دوستوں، احباب اور شہری و عوامی حلقوں کی جانب سے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جناب احسن کمال پرویز ممتاز ومعروف شاعرو ادیب اور سینئر صحافی روز نامہ گاوان و گاوان کنڑااور اسپیکر انگلش ہفتہ روزہ کے چیف ایڈیٹر جناب محسن کمال مرحوم سابق رکن اسمبلی و رکن قانون ساز کونسل بیدر کے فرزند ہیں۔

News Source : M.A. Samad Manju wala