ایم۔اے۔متین۔اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کریمنگر کی جانب سے جز و معاشی میں مبتلا غریب،چھوٹے کاروباریوں میں مفت طعام کا نظم۔تقریبا 50 ہزار سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

M.A. Mateen and Charitable Trust, Karimnagar, organized free meals for the poor and small businessmen suffering from financial difficulties. More than 50,000 people benefited.

(اپنا ورنگل)

جگتیال/ کریمنگر :

ایم۔اے۔متین اینڈ فرینڈس چیارٹیبل ترسٹ کریمنگر کے صدر ویرا ریڈی نے بتایاکہ گزشتہ 215 ہفتوں سے شہر کے ہفتہ بازار میں چھوٹے کاروبار کرنے والے 200 تا 250 بیوپاریوں،فٹ پاتھ پر کاروباریوں کو مفت میں طعام کا نظم کیا جارہاہے۔

جس سے تاحال 50 ہزار سے زائد مستحقین نے استفادہ حاصل کیا ہے۔ان کے اس جذبہ سے متاثر ہو کر نا صرف شہریان کریمنگر بلکہ بیرون ممالک مقیم متمول افراد بھی اس کا مکمل انتظام اپنے مالی تعاون و اشتراک سے کیا جارہاہے۔

اس نظم کو بلا امتیاز و مذہب جاری رکھا گیا ہے۔تانکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھایا جاسکے۔اس کار خیر میں بلا امتیاز تمام اپنا رول ادا کررہے ہیں۔اس کاز میں ٹرسٹ کے ذمہ داران ویرا ریڈی،اومیش،وینو،ڈاکٹر عبدالقدوس،وسیم،شکیل احمد،نجیب،آمجد،عبدالسلام قابل ذکر ہیں۔

جنھوں نے آج یعنی بروز اتوار ہفتہ بازار کریمنگر میں اس کار خیر،،مفت طعام ،،میں حصہ لیتے ہوے کار خیر کو انجام دیا۔جس کا اہم مقصد ہم آہنگی،یکجہتی،مساوات،کو فروغ دینا ہے۔

News Source : Syed Ghouse