Ramadan welcome gathering in Sadashivapet and the importance of religious and contemporary education in the current situation
(اپنا ورنگل)
سدا سیوا پیٹ :
مدرسہ عربیہ عثمانیہ کی جانب سےایس اے گارڈن فنکشن ہال نزدیک مسجد ھانیہ سداسیواپیٹ میں ایک عظیم الشان جلسے عام باعنوان استقبال رمضان المبارک وہ موجودہ حالات میں دینی عصری تعلیم کی اہمیت منعقد ہوا. اس جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پی ایم مزمل شادی (بینگلور) نےشرکت کرتے ہوئے خطاب کیا. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کے زمانے میں صحابہ کو ان کی ماؤں نے تربیت نہیں کی صحابہ کو ان کے باپوں نے تربیت نہیں.صحابہ کی وہ واحد جماعت تھی.جس کو ڈائریکٹ میرے اقا نے تربیت کی تھی. لیکن اج وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ بچوں کی پرورش خود ان کے ماں باپ بالخصوص ماؤں کو کرنی چاہیے.
اگر ماں دیندار ہو جائے تو ان کی کوک سے وقت کے ولی پیدا ہوں گے. میں اپ کو کئی ایسے ولیوں کی داستانیں سنا سکتا ہوں جن کو ان کی ماؤں کی دینداری کی وجہ سے ولی پیدا ہوئے. اس موقع پر انہوں نے خواتین سے بالخصوص خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین خود بچوں کے پیدا کرنے کئ رکاوٹ بن رہی ہے تو پھر یہ کیا اللہ کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے. پیغمبر کے فرمان کے ساتھ دشمنی نہیں ہے. اللہ تعالی نے فطری طور پر عورتوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کی تربیت دینی انداز میں کرنے کی بھی تلقین کی ہے.کیونکہ بچوں کا اولین مدرسہ ماں کی گود ہوتا ہے.اج کے زمانے میں ماؤں کی تربیت کمزور پڑنے کی وجہ سے علمائ کرام کی محنتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دن بدن دینی مدرسوں میں طلبہ کو طالبات کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے. دور حاضر میں دینی مدرسوں کو چلانے کے لیے دوسری ریاستوں سے طلبہ کو لانا پڑ رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اج جو طلبہ اس مدرسے سے حفاظ بن کر سند حاصل کر رہے ہیں انہیں تمام شرکا مبارکباد پیش کرے. اس سے حفاظ کرام کی ہمت افزائی ہوگی. انہوں نے بھی اپنی جانب سے تمام حفاظ کرام کو مبارک باد پیش کی. جلسے کا اغازمولانا رومی قاسمی کی خیرات کلام پاک سے کیا گیا اور نعتیہ نظرانہ مظفر نگر اتر پردیش سے تشریف لائے مولانا احسن محسن قاسمی نے پیش کیا اور مقامی نعت خواں محمد سلمان سلطان نے بھی اپنی نعت سنائی.
جلسے کی صدارت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب ، اور جلسے کی نگرانی عالی جناب الحاج محمد عادل احمد خان صاحب حیدراباد ، جناب الحاج محمد صوفی صاحب بانی مدرسہ ہذا نے کی.اور حافظ محمد شفیع الدین منہاجی نے تمام شرکہ کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں مدرسے ہذا سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی بھی کی گئی .اس جلسے میں مقامی علماء و حفاظ کرام کے علاوہ اولیائے طلبہ و طالبات طلبہ اور برادران اسلام کی کثیر تعداد موجود تھی.
News Source : Agency

