Allah granted His beloved Prophet (peace be upon him) the Meraj and gave him greatness and superiority over all the prophets (peace be upon him): Dr. Alhaj Shah Khalifa Muhammad Idrees Ahmed Qadri
(اپنا ورنگل)
بیدر :
اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اپنے حبیب پاک ﷺ کو معراج عطاء فرماکر سارے انبیا ء علیہ السلام پر بزرگی و فضیلت بخشی۔ سفر معراج کے مو قع پر مسجد اقصیٰ میں آپ ؐ نے رب تعالیٰ کے حکم سے سب انبیا ء علیہ السلام کی امامت فرمائی۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو امام الانبیاء کا درجہ عطاء فرمایا۔مزید یہ کے ساتوں آسمانوں کی سیر اور فرشتوں سے ملاقاتیں، سدرۃ المنتہیٰ کی کیفیت سے وقفیت، جنت کی سیر اور دوزخ کا ملاخطہ، ان سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کلام فر مانا اور دیدار الٰہی اپنی سر کی مبارک آ نکھوں سے فرمانا ہے۔
ان خیالات کااظہار ممتاز پیر طریقت ڈاکٹر الحاج،شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری ”صاحب“ بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے، مسجد مدینہ میں منعقدہ جلسہ معراج النبی ؐ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سفر معراج النبی ؐ پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس مبارک سفر کے دو حصہ ہیں، ایک سفر اسریٰ جو زمینی سفر ہے جو کعبتہ اللہ سے مسجد اقصیٰ تک کا ہے جس کا ذکر سور ۃ بنی اسرا ئیل کی ابتدائی آیت میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے، دوسرا سفر معراج ہے پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
انہوں نے تمام حاضرین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات کو غنیمت جانتے ہوئے خوب خوب عبادتوں میں مصروف ہو کر اپنے رب کی رضا و خوشنوی حاصل کریں۔آخر میں انہوں نے دعا فرمائی۔اس موقع پرمولانا محمد ندیم قادری استاد دارالعلوم قادریہ بگدل، مولانا محمد شاہد رضاامام و خطیب مسجد مدینہ و استاد دارالعلوم قادریہ بگدل،نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ۷۲ویں رجب المرجب کی شب حضور ؐ اپنی چچا زاد بہن حضرتہ اُمہ ہانی کے گھر آرام فرما رہے تھے کہ اللہ کے حکم سے حضرت جبرائیل علیہ السلام آتے ہیں اور پیغام الٰہی سُناتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپؐ کو اپنے دیدار سے مشرف کروانا چاہتا ہے۔

حضور ؐ کا سفر مسجد حرم سے شروع ہوکر مسجد اقصیٰ میں آپؐ نے تمام انبیاء کی امامت کی اور ساتوں آسمانوں میں انبیاء سے ملاقات کی اور سدرۃ المنتہیٰ سے آگے قاب قوسین اور دنا فتدلی کے منا زل طئے کرتے ہوئے اللہ کے قرب خاص میں پہونچکر اپنی سرکی آنکھوں سے رب کا دیدار کیا ۔ مولانا نے معراج کی شب کی جانے والی عبادتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رجب کی ۷۲ویں شب کے ۲۱ نوافل کی فضیلت بتاتے ہوئے کہاکہ رجب میں ایک رات ہیکہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو ۰۰۱ برس کی نیکیوں کا ثواب رجب کی ۷۲ ویں شب ہے۔ انہوں نے مصلیان مسجد کو ۲۱ رکعت نفل پڑھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہاکہ ہر رکعت میں سور ۃ الفاتحہ اور کوئی سورۃ ہر دورکعت پر التحیات پڑھیں اور ۲۱ پوری ہونے پر سلام پھیریں اسکے بعد ۰۰۱ بارشروع سے آخر تک سبحان اللہِ اور ۰۰۱ مرتبہ استغفار، ۰۰۱ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنی دنیا و آخرت کیلئے جس چیز کی دعاء مانگیں گے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ اسکی سب دعائیں قبول فرمائیگا۔
محمد لئیق احمد قادری بگدلی، محمد غلام احمد قادری بگدلی شیرو صاحب ۔محمد یوسف احمد قادری بگدلی ابو قادری صاحب نے ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری ”صاحب“ بگدلی کی گلپوشی فرمائی۔سید نائب علی طالب علم دارلعلوم قادریہ بگدل کی قراٗ ت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔،محمد علاؤالدین موذن مسجد مدینہ،حافظ محمد شاہنوازنلدرگ، سید نائب علی طالب علم دارلعلوم قادریہ بگدل، محمد سلیم قادری ظہیرآباد،محمدفہیم نے حمد ونعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ سلام و فاتحہ، حضرت کی دعائے سلامتی کے بعدیہ روحانی جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

