تعلیمی سال 2026-27 کے لیے تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈینشل اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں داخلوں کا آغاز۔

Admissions to Telangana Minority Residential Schools and Junior Colleges Started for the academic year 2026-27

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر سِکتھا پٹنائک IAS کی جانب سے داخلوں سے متعلق پوسٹر کی رسم اجرائی

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

نارائن پیٹ ضلع میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالجس اسکول میں تمام طبقات کے لیے پانچویں جماعت اور صرف اقلیتی طبقات کے لیے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اس موقع پر جونیئر کالجز TGMRJC گرلز، مکتھل (MPC، BiPC)’ TGMRJC بوائز، نارائن پیٹ (MPC، BiPC)انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے مفت آن لائن رجسٹریشن ویب سائٹ
tgmreistelangana.cgg.gov.in کے ذریعہ کی جا سکتی ہے، یا متعلقہ اسکول اور کالج سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع مائناریٹی ویلفیئر آفیسر عبدالرشید، اردو آفیسر شمیم سلطانہ، ٹمریز ویجیلنس آفیسرز ضمیر خان ‘ مسعود احمد، پرنسپل کالج اے جگدیشور، اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان، مکتھل پرنسپل ایلزبتھ رانی کے علاؤہ اس موقع پر مقامی قائدین سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح’ مولانا فاروق بن مخاشن’ الحاج خلیل احمد تاج’ ریاض الدین رنگریز’ محمد نظیم موسی’ اختر اشرفی’ الحاج ہاشم مڑکی’ ودیگر موجود تھے۔

News Source : Mohd. Taqi