Mr. Salim Ahmed received a warm welcome from the Legislative Council, presented a spiritual plaque with a shawl and garlands
(اپنا ورنگل)
چٹگوپہ شہر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران معزز مہمان جناب سلیم احمدچیف وھیب حکومت کرناٹک و رکن قانون ساز کونسل کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جناب محمد اسلم سیٹھ سیکرٹری جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ اور منتظمین کی جانب سے مہمان کو شال اوڑھا کر اور گلپوشی کرتے ہوئے عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ مہمانِ خصوصی کو عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر "اللہ محمد” تحریر شدہ خوبصورت اور نفیس طغرہ پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس روحانی تحفہ کو مہمان نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں کانگریس قائدجناب عبدالمنان سیٹھ ۔اروند کمار ارلی سابق رکن کونسل و معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخر میں دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

News Source : M.A. Samad Manju wala

