Spiritual and educational gathering at Darul Uloom Qadriya Bagdal Sharif, brilliant academic performance by students
(اپنا ورنگل)
بیدر :
ممتاز پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل سرپرست آعلی دارالعلوم قادریہ کی خصوصی نگرانی میں چلائے جارہے۔دارالعلوم قادریہ بگدل شریف میں زیرِ تعلیم طلبہ نے بعد از ادائیگی نمازِ مغرب درگاہ آستانہ قادریہ میں منعقدہ روح پرور محفل میں شرکت کی۔
فاتحہ خوانی کے بعد طلبہ نے اپنے علمی و دینی ذوق کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔اس موقع پر طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ کریم، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، دینی نظمیں، تقاریر اور حفظ و قرأت کے دلکش نمونے پیش کیے۔ طلبہ کی پختہ تیاری، خوش الحانی، اعتماد اور علمی گرفت کو دیکھ کر اساتذہ، حاضرین اور عوام نے بھرپور داد و تحسین پیش کی۔
محفل کے اختتام پر علماء کرام نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم قادریہ نہ صرف دینی تعلیم بلکہ اخلاقی تربیت کا بھی بہترین مرکز ہے، جہاں سے طلبہ علم و عمل کے چراغ بن کر معاشرے میں روشنی پھیلا رہے ہیں۔ آخر میں دارالعلوم قادریہ بگدل کی ترقی، و سلامتی اور طلبہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

