The passing away of Ameer Shariat Karnataka Hazrat Maulana Sagheer Ahmed Khan Sahib (may Allah have mercy on him) is a great loss for the Islamic nation
(اپنا ورنگل)
مولوی نذیر مصباحی کی اطلاع کے بموجب ریاست کرناٹک کے عظیم شخصیت امیر شریعت حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رحمۃ اللہ کی رحلت پر حافظ و قاری مولانا محمد ادریس مصباحی جنرل سیکرٹری بزم حسان بن ثابت رض نعتیہ کمیٹی حیدرآباد تیلنگانہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حضرت رحمۃ اللہ کی وفات کو ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ بتایا ۔
حضرت مولانا صغیر خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ جنوبی ہند کی ممتاز درسگاہ دارلعلوم سبیل الرشاد بنگلور کرناٹک میں نصف صدی پر محیط عرصہ درس و تدریس کی خدمات دیتے رہے آپ کے ہزاروں تلامیذ ملک و بیرون ملک میں دینی خدمات میں مصروف ہیں مرحوم انتہائی ملنسار و خوش طبیعت کے حامل تھے ۔
آخر میں حضرت مولانا ادریس مصباحی صاحب نے مولانا کے لیئے دعا فرمائی اللّہ عزوجل مولانا مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

