Among the most influential Indian Muslim figures are Dr. Abdul Qadeer and Dr. Abdul Subhan of Bidar
(اپنا ورنگل)
بیدر :
سلم Mirrorکے مطابق سال 2025ء کی 100انتہائی بااثرانڈین مسلم شخصیات میں بیدر سے شاہین ادارہ جات بیدر کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیرکانام شامل ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ سماجی جہدکار اور ایک ویژنری شخصیت ہیں جن کانام اور کام ہندوستان سے باہر گلف، آسٹریلیا، اور روس(یوایس ایس آر) کی سابقہ ریاستوں میں بھی سننے کوملتاہے۔
جب کہ فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے بانی اور چیرمین ڈاکٹر عبدالسبحان (بنگلورو) کو بھی 100انتہائی بااثر انڈین مسلم شخصیات میں شامل ہونے کااعزاز حاصل ہواہے۔ بنگلور کافیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کو قائم ہوئے صرف 11سال ہوچکے ہیں۔عبدالسبحان نے اپنی سوچ اور فکر کی بدولت ITBTکی راجدھانی اور جنوبی ہندوستان کے مصروف ترین شہر بنگلوروکو اپنا مرکز بناکر کام کیاہے اور کررہے ہیں۔
توقع ہے کہ مسلم Mirror کایہ سروے دونوں مذکورہ شخصیات کواور آگے بڑھائے گا۔وہ ملت کی فلاح وبہبود کے لئے بدستور کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں کاتعلق بیدر سے ہے اور دونوں بااثر شخصیات کاآپسی رشتہ سگے تایا اورسگے بھتیجے کا ہے۔۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

