Electrical safety awareness program by Telangana government in Phulang locality
(اپنا ورنگل)
نظام آباد :
ج محلہ پھولانگ ڈیوز ان 46 میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے ڈی فور کے اے ای کی نگرانی میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں الیکٹرک سٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر (AE) نے عوام کو برقی تحفظ سے متعلق اہم ہدایات دیں۔انہوں نے بتایا کہ جہاں کہیں بھی بجلی کے پول خطرناک حد تک قریب ہوں، وہاں انہیں مناسب فاصلے پر منتقل کروانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ پانی لگے ہاتھوں سے کبھی بھی سوئچ بورڈ یا موٹر آن نہ کریں، بلکہ پہلے ہاتھ اچھی طرح خشک کریں۔
اے ای نے خاص طور پر سنگرانتی کے موقع پر بچوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین خود بچوں کی پتنگ بازی پر نظر رکھیں، کیونکہ پتنگ کا مانجھا بجلی کی تاروں میں اٹکنے سے شارٹ سرکٹ اور جان لیوا حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس موقع پر ندیم احمد (سماجی کارکن) نے محلہ پھولانگ کے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بجلی کے پول لگوانے یا منتقل کروانے کی ضرورت ہو تو وہ الیکٹرک سٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈی فور کے اے ای صاحب سے رجوع کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پھولانگ میں کہیں بھی بجلی کی خرابی یا خطرناک صورتحال ہو تو عوام ان سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر ندیم احمد نے والدین سے خصوصی گزارش کی کہ وہ پتنگ اڑاتے وقت اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔اس پروگرام میں کانگرس پارٹی کے سینئر لیڈر ایوب احمد، محمد میرا، مظہر قریشی، شیخ نعیم، محمد مدثر، سید نعیم اور الیکٹرک سٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران شریک تھے۔
News Source : Nadeem Ahmed

