جنگاؤں میں 12جنوری کو جمعیۃ علماء و تنظیم الائمہ والموذنین کاجلسہ اصلاح معاشرہ۔

On January 12, a meeting on social reform was held by the Jamiat Ulama and Tanzeem al-Imam al-Muzainin in Jangaon

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں :

جمعیۃ علماء و تنظیم الائمہ والموذنین ضلع جنگاؤں کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ بتاریخ 12جنوری بروز پیر بوقت9-00بجے صبح بمقام کاماکشی فنکشن ہال نزد نہرو پارک جنگاؤں میں منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا عبد الرحمن سبیلی صدر جمعیۃ علماء ضلع جنگاؤں کریں گے۔ زیر سرپرستی حضرت مولانا عبد الحفیظ قاسمی سرپرست جمعیۃ علماء ضلع جنگاؤں کی ہوگی۔

تلاوت کلام پاک حافظ وقاری فصیح الاسلام قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع جنگاؤں اور مداح رسول خواجہ محمد مجتہد الدین خازن جمعیۃ علماء ضلع جنگاؤں پیش کریں گے۔ مہمانان خصوصی حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابری صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ، حضرت مولانا عبد الستار صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، حضرت مولانا مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد تلنگانہ،

حضرت مولانا عبد العظیم صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل تلنگانہ، حضرت مولانا ومفتی محمد زکریا صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ورنگل تلنگانہ شرکت کریں گے۔ آپ تمام حضرات سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ خواتین کےلیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔

News Source : M.F. Baig Riaz