Chandra Singh inaugurates Dr. N. Dharam Singh Memorial Cricket Tournament
(اپنا ورنگل)
بیدر :
سابق وزیرِ اعلیٰ مرحوم ڈاکٹر این۔ دھرَم سنگھؒ کی یومِ پیدائش کی پُرخلوص یاد میں، بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈاکٹر این۔ دھرَم سنگھ میموریل ٹرافی کے 9ویں ایڈیشن کے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب، بیدر جنوبی حلقہ کے رہنما جناب چندر سنگھ صاحب نے انجام دی۔

اس افتتاحی تقریب میں حلقہ کے سینئر قائدین جناب یوسف علی جیعدار، سابق تعلقہ پنچایت رکن ایم۔ ڈی۔ غوث الدین کمٹھانہ، تِپّنا پاٹل، نارائن راؤ بھنگی، عبدالغفور سب چِٹّہ، مولا باغبان منّاا کھیلی، لکشمن راؤ ساتنور، ماروتی ماسٹر، سید مقبول میاں، ناصر قادری، عمران خان (صدر یوتھ کانگریس، بیدر جنوب)، راج شیکھر ریڈی برور، سرینواس ریڈی دھرمپُور، ارون مسکے، جیمس کولار، شریدھر، ناصر باغبان، شیوکمار منّاا کھیلی اور ٹورنامنٹ کے منتظم عمران خان صاحب سمیت متعدد معزز شخصیات اور بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑ ی موجود تھے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

