470th Urs of Hazrat Syed Shah Jalaluddin Qadri Jamal Al-Bahr Mashooq Rabbani (RA) in Warangal
(اپنا ورنگل)
ورنگل :
سید شاہ محی الدین احمد بختیار قادری الجیلانی معشوقی المعروف حسیب پاشاہ قاری سجادہ نشیں بارگاہ معشوقیہ نے کہا کہ عرس شریف حضرت سید شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی ؒ عرس جاگیر ورنگل کا 470 واں عرس شریف کا11جنوری 2026سے آغاز ہوگا ۔انہوں نے آج معشوق گلشن میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 11جنوری بروز اتوار 9بجے شب جلسہ عظمت مصطفی ﷺو فیضان اولیاء کرام منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد محمود بادشاہ قاردی حسنی حسینی زرین کلاں صاحب قبلہ جانشین حضرت سلطان الواعظین و صدر اتحاد سوسائٹی کریں گے ۔
جبکہ حضرت الحاج سید شاہ جمال الدین احمد قادری الجیلانی معشوقی المعروف خالد پاشاہ قادری خلف اکبر سابقہ سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ ورنگل پروگرام کی نگرانی کریں گے ۔حضرت مولانا حضرت علامہ مولانا حافظ ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری ڈائرکٹر ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر ، حضرت مولانا حافظ قاضی ڈاکٹر مصطفی علی قادری اشرفی مصباحی المعشوقی فاضل الجامعہ الشرفیہ مبارکپور ،کا خصوصی خطاب ہوگا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید شاہ ابراھیم اری فاروق پاشاہ قبلہ سجادہ نشیں حضرت گوشہ نشین زرین کلاہ ؒ ،حضرت مولانا سید شیخین احمد شطاری کامل پاشاہ سجادہ نشین آستانہ شطاریہ ،حضرت سید شاہ یحیٰی پاشاہ قادری شعیب بابا جانشیں حضرت سید مصطفی قادری المعروف کمال پاشاہ ؒ شرکت کریں گے ۔

بعد اختتام جلسہ صندل مبارک معشوق گلشن گڑھی سے بر آمد ہوگا ۔لنگر معشوقیہ قادریہ برائے خاص و عام کا اہتمام ہوگا ۔12جنوری بروز پیر صندل ثانی عرس و چراغاں ہوگااور 9بجے شب نعتیہ محفل حیدر آباد کے معروف نعت و منقبت سنانے والے نوجوان ثناء خواں دف پروگرام شفیق اینڈ گروپ دف پر کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعد ازاں صندل او لی ٰ گڑھی جدید سے بر آمد ہوگا ۔۔بعد ازاں عرس شریف کے پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر محمد فضل اللہ حسن ،محمد فضل اللہ امین ،مقامی کارپوریٹر مروپلی روی اور دیگر موجود تھے ۔
News Source : M.F. Baig Riaz

