414th Urs of Hazrat Syed Shah Haider Waliullah Nabir Qadri, ( Dada Pir Qibla), from November 30 to December 4 with devotion and respect
بیدر :
بیدر میں9تا13جمادی الآخر 1447ہجری یعنی 30/نومبر تا4ڈسمبر 2025ء پانچ روزہ 414واں عرس شریف آستانہ ء عالیہ جگر گوشہ ء غوث الاعظم دستگیر ابولفضل میران حضرت سید شاہ حضرت حیدرولی اللہ نبیرہ قادری المعروف داداپیر ؒ کی عرس شریف کی تقاریب احاطہ درگاہ شریف موقوعہ نیلنگہ شریف ضلع لاتور (مہاراشٹر) میں عظیم الشان پیمانے پر پوری عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔ پانچ روزہ تقاریب کچھ اس طرح ہوں گی۔ 30/نومبر اتوارکو غسل شریف (فراشی)،یکم ڈسمبر پیر کو جلوس صندل شریف نکالاجائے گا اورمراسم ِ صندل انجام دئے جائیں گے۔
2/ڈسمبر منگل کو محفل چراغاں منعقد ہوں گے اور تقاریر کااہتمام کیاگیاہے۔ 3/ڈسمبر کو فاتحہ خوانی (قل شریف) ہوگی جبکہ آخری دن 4/ڈسمبر جمعرات کو زیارت اور ختم قرآن شریف ہوگی۔ بعدنماز مغرب محفل سماع کا اہتمام ہوگا۔ صندل مالی اور دیگر امور کااہتمام موروثی متولی اور سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ حضرت ابوالفضل میران حضرت سیدشاہ حیدر ولی اللہ نبیرہ قادری ولد سیدشاہ محمد نبیرہ قادری ؒ، کی نگرانی میں ہوگا۔ ہزاروں عقیدت مند بلالحاظ مذہب وملت شرکت کرکے فیوض وبرکات حاصل کریں گے۔
اس موقع پر ملک کے ممتاز مشائخین عظام علمائے کرام کے علاوہ سیاسی وسماجی وادبی شخصیات اور مختلف انجمنوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ سجادہ نشین آستانہ ء عالیہ حضرت ابوالفضل میران حضرت سیدشاہ حیدر ولی اللہ نبیرہ قادری نے بلالحاظ مذہب وملت شرکت کی اپیل کی ہے۔
News Source : M.A. Samad Manju wala

