تنظیم پاسبانِ سنت ورنگل کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ "سنت و سیرت کوئز” مقابلوں کا انعقاد

The second annual "Sunnah and Seerat Quiz” competition was organized by the Pasban-e-Sant Warangal organization.

ورنگل- 8/ ستمبر
(اپنا ورنگل )
حافظ محمد مجتبٰی رضاء الرحمن شاہد کی اطلاع کے بموجب تنظیم پاسبانِ سنت ورنگل کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ "سنت و سیرت کوئز” مقابلہ بتاریخ 28 ستمبر 2025 بروز اتوار بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقد ہو گا۔ "سنت و سیرت کوئز” مقابلوں میں حصہ لینے والوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ منتظمین کے بموجب کوئز مقابلوں میں شریک طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں 15 سال سے زائد عمر کے طلباء شامل ہوں گے۔ اس گروپ کے لیے پہلا انعام عمرہ پیکیج، دوسرا انعام 7786 روپے نقد اور تیسرا انعام 4786 روپے نقد ہوگا۔ دوسرے گروپ میں 9 تا 14 سال عمر کے طلباء شامل ہوں گے۔ اس گروپ کے لیے پہلا انعام 7786 روپے نقد، دوسرا انعام 5786 روپے نقد اور تیسرا انعام 3786 روپے نقد مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گروپوں کے پہلے پانچ رینک حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے جبکہ تمام شرکاء کو اسنادات (سرٹیفکیٹس) فراہم کیے جائیں گے۔ "سنت و سیرت کوئز” مقابلوں حصہ لینے کے خواہشمند رجسٹریشن کے لیے جامعہ محمدیہ خیر العلوم منڈی بازار ورنگل اور جامعہ برکاتیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ میں فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9989468589، 9494791784، 9703546262 اور 8686275246 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz