مذہبی جنون پر مبنی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی بھگت سنگھ کو آج کی نسل کی طرف سے پیش کیا جانے والا حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔

Uprooting politics based on religious fanaticism is the true tribute paid to Bhagat Singh by today’s generation.

اے آئی وائی ایف ریاستی صدر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری

ورنگل- 28/ ستمبر
(اپنا ورنگل)
اے آئی وائی ایف اور اے آئی ایس ایف کی زیرِ اہتمام ورنگل کے کریم آباد میں شہید بھگت سنگھ کی 118ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھگت سنگھ کے مجسمہ کے پاس شاندار پیمانے پر یوم پیدائش کا جشن منایا گیا۔ شہید بھگت سنگھ آج کے نوجوانوں کے لئے ایک مثالی شخصیت ہیں، اس بات کا اظہار آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) نے شہید بھگت سنگھ کی 118ویں یومِ پیدائش کے موقع پر کیا۔ اس سلسلے میں اے آئی وائی ایف اور اے آئی ایس ایف ضلع کمیٹی کے زیراہتمام ورنگل کے کریم آباد میں منعقدہ تقریب میں اے آئی وائی ایف کے ریاستی صدر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے بھگت سنگھ کے مجسمہ پر پھولوں کی مالا چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جدوجہد آزادی کے ہیرو شہید اعظم بھگت سنگھ سوشلسٹ انقلاب کے حامی تھے ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ صرف 12 برس کی کم عمری میں آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر اور محض 23 برس کی عمر میں جان قربان کر کے انہوں نے نہ صرف نوجوانوں کو بیدار کیا بلکہ ان کے دلوں میں حب الوطنی کی آگ بھڑکا دی۔ انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 1907 کو پیدا ہونے والے بھگت سنگھ کو 23 سال کی عمر میں 23 مارچ 1931 کو اپنے ساتھیوں راج گرو اور سکھ دیو کے ساتھ پھانسی دی گئی۔ آزادی کی جدوجہد میں سب سے مؤثر انقلابی رہنماؤں میں بھگت سنگھ کا شمار ہوتا ہے اور اسی لئے عوام نے انہیں "شہید” کے خطاب سے یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جنون پر مبنی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی بھگت سنگھ کو آج کی نسل کی طرف سے پیش کیا جانے والا حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔ اس تقریب میں اے آئی وائی ایف ضلع سیکریٹری مسکا سدھیر، اے آئی ایس ایف ضلع سیکریٹری لادیلا شرتھ، یعقوب پاشاہ، جگدیش اور دیگر شریک تھے.

News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid